آج تیسرے کوالیفائنگ فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ پشاور زلمے سے ہورہا ہے۔

پاکستان سپرلیگ:اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو نو وکٹوں سے ہرا دیا
21 فروری 2016 (10:18)
0

رات دبئی میں پاکستان سپرلیگ کے دوسرے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو نو وکٹوں سے ہرا دیا۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو گیارہ رنز بنائے۔  روی بوپارا نے سینتیس رنز کے ساتھ سب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر ایک سو بارہ رنزکا مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔


محمد سمیع کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے چار اوورز میں محض آٹھ رنزکے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔  آج تیسرے کوالیفائنگ فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ پشاور زلمے سے ہورہا ہے۔  میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائے گا۔