وزیر اعظم نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ ووٹرز فہرستوں کی تیاری کی غرض سے نادرا سے مشاورت جاری ہے۔

قانون ساز اسمبلی کے انتخابات26جولائی کو کرائیں گے:عبدالمجید
21 فروری 2016 (20:08)
0

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔

انہوں نے میرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت آزاد جموںو کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 26 جولائی کوکرائے گی۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کا آزادانہ اور شفاف انعقاد یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ ووٹرز فہرستوں کی تیاری کی غرض سے نادرا سے مشاورت کی جارہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں چوہدری مجید نے کہا کہ حکومت نے ضلع میرپور میں 35 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر اور بہتری کے علاوہ منگلا جھیل کے مضافات میں آصفہ بھٹو پارک اورعالمی سطح کی بڑی اسلامی یونیوسٹی اور ملٹری کالج کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔