چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پشاور میں 14 ارب روپے کی لاگت سے جلد تیزرفتار بس سروس شروع کی جائے گی۔

امریکی کمپنی کا تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اظہاردلچسپی
21 فروری 2016 (19:05)
0

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کی ایک کمپنی نے خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے شعبے میں ایک سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز پشاور میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر ہیں تاہم ان سے استفادہ کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل مختص کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور کے قریب متنی میں چھ مقامات پر قدرتی گیس کے و سیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
عمران خان نے وفاقی حکومت پرزور دیا کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سیکورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پشاور میں چودہ ارب روپے کی لاگت سے جلد تیزرفتار بس سروس شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت غیرجانبدارانہ احتساب پریقینی رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ملک کا بڑامسئلہ ہے اور شفاف احتساب ہی اس کاواحد حل ہے۔