پولنگ کسی وقفے کے بغیرشام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات جاری
21 فروری 2016 (09:31)
0

خیبرپختونخوا کے23 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔ پولنگ کسی وقفے کے بغیرشام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ یہ الیکشن سانحہ باچا خان یونیورسٹی کی وجہ سے ملتوی کردئیے گئے تھے۔


آٹھ سو اٹھائیس امیدوار دیہی اور نواحی علاقوں کی کونسلوں، خواتین ، کسانوں، کارکنوں، نوجوانوں اور غیرمسلموں کی نشستوں کیلئے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فوج پولنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کررہی ہے۔