عشرت العباد نے کہا کہ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے آپریشن کے دوران قربانیاں دیں۔

کراچی آپریشن قومی لائحہ عمل کے اہداف کیمطابق کامیابی سے جاری:گورنر
21 فروری 2016 (19:20)
0

سندھ کے گورنر ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن قومی لائحہ عمل کے اہداف کے مطابق کامیابی سے جاری ہے۔
عباسی شہیدہسپتال کراچی کے دورے کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے آپریشن کے دوران قربانیاں دیں۔
گورنر نے کہا کہ کراچی آپریشن کی بدولت شہر میں اقتصادی ' سماجی ' ثقافتی او ر تفریحی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں یہ کراچی اب دوبارہ روشنیوں کا شہر بن گیا ہے۔