وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بات قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کے دوران کہی۔

نظر انداز طبقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرناحکومت کا نصب العین ہے:شہباز
21 فروری 2016 (14:19)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے اتوار کے روز لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ معاشرے کے معاشی طورپر نظر انداز کئے گئے طبقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا موجودہ حکومت کا نصب العین ہے۔
انہوں نے کہاکہ وسائل کا رخ غریب لوگوں اور پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔  وزیراعلیٰ نے کہاکہ متوازن ترقی کی پالیسی کے تحت صوبے میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔