مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ زبان کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے۔

مادری زبان کا فروغ جدید دور کااہم تقاضا ہے:شہباز
21 فروری 2016 (11:39)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ مادری زبان کا فروغ جدید دور کااہم تقاضا ہے۔ 

مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ زبان کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مادری زبان کسی بھی زبان کے فروغ میں مدد دیتی ہے اور اس زبان میں تعلیم سے بچوں کی ذہنی نشوونما پر بھی مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں۔