پنجاب کے وزیر قانون نے کہا کہ جمہوری نظام ملک کو درپیش تمام مسائل پر قابو پانے کا واحد راستہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)قومی مسائل حل کررہی ہے:ثناء اللہ
21 فروری 2016 (10:22)
0

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے قومی مسائل حل کررہی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام ملک کو درپیش تمام مسائل پر قابو پانے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کیلئے موثر طریقے سے کام کررہی ہے۔