سعد رفیق نے کہا کہ یہ ٹرین ابتدائی طور پر ہفتے میں دومرتبہ اور پھر مہینے میں پندرہ روز چلائی جائے گی۔

وزیرریلوے نے نئی گرین پارسل ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا
21 فروری 2016 (09:42)
0

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے سامان کی تیز تر نقل وحمل کیلئے لاہور ریلوے سٹیشن پر نئی گرین پارسل ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا ہے۔

بعد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ٹرین ابتدائی طور پر ہفتے میں دومرتبہ اور پھر مہینے میں پندرہ روز چلائی جائے گی۔ تاہم اس سال جون سے یہ ٹرین روزانہ سفر کرے گی جس سے ریلوے کو پچیس کروڑ روپے کی آمدن ہوگی۔


سعد رفیق نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لئے کراچی ایکسپریس ، موسیٰ پاک اور پاکستان ایکسپریس میں خدمات اور سہولیات کے معیار میں اگلے مہینے سے بہتری لائی جائے گی تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت بہم پہنچائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نجی شعبے کے تعاون سے بولان ایکسپریس ، فرید ایکسپریس اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس دوبارہ شروع کی جائے گی۔