کمیٹی آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں کے حالیہ حملے کے تناظر میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرے گی

خیبرپختونخوا:سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے 8رکنی کمیٹی تشکیل
21 دسمبر 2014 (18:30)
0

  خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
کمیٹی آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں کے حالیہ حملے کے تناظر میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرے گی اور امن و امان کے قیام کیلئے تجاویز دے گی۔
صوبائی وزراء شہرام خان ، عنایت اللہ ، عاطف خان اور مشتاق احمد غنی ، داخلہ اور قبائلی امور کے سیکرٹریوں سمیت چار سیکرٹری کمیٹی کے رکن ہوںگے۔