ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک کو کوٹے کے مطابق بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

سکھر،حیدر آباد اور سندھ کے بعض دوسرے علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی
21 دسمبر 2014 (15:36)
0

سکھر، حیدر آباد اور سندھ کے بعض دوسرے علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے جو خراب موسم کے باعث پانچ سو کے وی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے سے معطل ہوگئی تھی۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ترجمان کے مطابق بجلی گدو، دادو ٹرانسمیشن لائنز سے بحال کی گئی ہے۔


ترجمان نے بتایا کہ کراچی کو بھی مرحلہ وار بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک کو کوٹے کے مطابق بجلی فراہم کی جارہی ہے۔