پروگرام میں حصّہ لیتے ہوئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف موئثر طور پر لڑنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

پاکستان،چین اور افغانستان دہشت گردی کے خلاف موئثر طور پر لڑسکتے ہیں:مقبول ملک
21 دسمبر 2014 (12:41)
0

سینئر صحافی مقبول ملک نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام نکتہ نظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، چین اور افغانستان دہشت گردی کے خلاف جنگ مزید موئثر طور پر لڑسکتے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف سے 6 رکنی چینی وفد کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی۔


پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر زاہد انور نے کہا کہ پاکستان اور چین سچّے دوست ہیں جو خطے میں دہشتگردی کی بہتر طور پر روک تھام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ پالیسی نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کیلئے مفید ثابت ہوگی۔


پروگرام میں حصّہ لیتے ہوئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف موئثر طور پر لڑنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چینی تعاون مدد گار ثابت ہوگا۔