لاہور آرٹس کونسل اور میاں محمد بخش ٹرسٹ نے مشترکہ طور پر اس تقریب کا اہتمام کیا۔

ثمینہ تبسم کے نیا چاند کی تقریب رونمائی
21 دسمبر 2014 (21:06)
0

شاعرہ ثمینہ تبسم کے پہلے شعری مجموعے نیاچاند کی تقریب رونمائی اتوار کو لاہور میں ہوئی ۔
لاہور آرٹس کونسل اور میاں محمد بخش ٹرسٹ نے مشترکہ طور پر اس تقریب کا اہتمام کیا۔
ثمینہ تبسم تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ سہیل وڑائچ نے تقریب کی صدارت کی ۔
فن اور ادب سے تعلق رکھنے والی کئی نمایاں شخصیات نے کتاب اور شاعرہ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔