غلام سرور، زبیر احمد، اخلاص احمد اور راشد ٹیپو سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث تھے۔

فیصل آباد میں چار دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی
21 دسمبر 2014 (16:39)
0

اتوار کی دوپہر  فیصل آباد میں چار دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی ۔ دہشتگردوں میں شامل غلام سرور، زبیر احمد، اخلاص احمد اور راشد ٹیپو سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر حملے میں ملوث تھے۔
ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد اور اُسکے نواحی علاقوں میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پھانسی سے قبل بے رحم قاتل بے حد خوفزدہ تھے اور اپنی ظالمانہ ، غیر انسانی اور غیر اسلامی کارروائیوں پر رحم کی بھیک مانگ رہے تھے ۔
اپنے آخری تاثرات میں اُنہوں نے کہا کہ وہ اپنے بُرے افعال اور جرائم پر شرمندہ ہیں اور ان پر پچھتارہے ہیں ۔ اُنہوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ وہ کسی بھی مسلمان کو قتل نہ کریں کیونکہ یہ انتہائی سنگین جرم ہے ۔
دہشتگردوں نے تسلیم کیا کہ ان کے ظالمانہ اور غیر انسانی کارروائیوں نے ہی انہیں پھانسی کے پھندے تک پہنچایاہے۔