صدر اوباما نے افغانستان میں امریکہ کا جنگی مشن دو ہفتے کے اندر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 امریکہ نے پاکستان کیلئے اتحادی سپورٹ فنڈ میں ایک سال کی توسیع کر دی
21 دسمبر 2014 (15:14)
0

امریکی صدر براک اوباما نے ایک بل پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت پاکستان کیلئے اتحادی سپورٹ فنڈ میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔ بل میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان سے تعاون جاری رکھنے کا یقین بھی دلایا گیا ہے۔

اس سے پہلے واشنگٹن میں اپنی سال کی اختتامی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے افغانستان میں امریکہ کا جنگی مشن دو ہفتے کے اندر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔