سابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ دوسروں کی نہیں بلکہ ہماری اپنی جنگ ہے ۔

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے:گیلانی
21 دسمبر 2014 (18:23)
0

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ملک کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
اتوار کے روز پشاور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے کیونکہ دہشتگردی ایک بڑا خطرہ ہے ۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ دوسروں کی نہیں بلکہ ہماری اپنی جنگ ہے ۔
اُنہوں نے دہشتگردی کی جنگ کو اپنی جنگ قرار دینے اور انسداد دہشتگردی کا لائحہ عمل وضع کرنے کے حکومتی اقدامات کی تعریف کی ۔
اس سے پہلے سابق وزیراعظم آرمی پبلک سکول پشاور کی شہید پرنسپل طاہر قاضی کے گھر گئے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی ۔