پاکستانی سفیر ہارون شوکت اور سفارتخانے کے تمام عملے نے اپنے خاندان کے ہمراہ قرآن خوانی میں شرکت کی۔

ترکی:پاکستانی سفارتخانے میں پشاور سانحہ کے شہداء کیلئے قرآن خوانی
21 دسمبر 2014 (12:33)
0

ترکی کے شہر انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں سینکڑوں پاکستانی،ترک اور مختلف ملکوں کے لوگ جمع ہوئے تاکہ پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی جاسکے۔

شرکاء نے قرآن خوانی کی فاتحہ پڑھی اور شہید بچوں اور عملے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کیں۔
پاکستانی سفیر ہارون شوکت اور سفارتخانے کے تمام عملے نے اپنے خاندان کے ہمراہ قرآن خوانی میں شرکت کی۔