وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پاک افواج،سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے:آصف
21 دسمبر 2014 (10:47)
0

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افواج اور دوسرے سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے حامیوں اور سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔