وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے غیر معمولی اتحادناگزیر ہے:شہباز
21 دسمبر 2014 (10:50)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی پائدار ترقی کیلئے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور رہنمائوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے غیر معمولی اتحادناگزیر ہے۔


انہوں نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔