حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

امریکی فضائیہ کے عراق و شام میں دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں پر فضائی حملے
21 دسمبر 2014 (20:27)
0

عراق اور شام میں امریکی فوج نے آج دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں کے اہداف پر سولہ فضائی حملے کئے ۔
امریکی فوج کے مطابق تیرہ فضائی حملے عراق جبکہ تین شام میں کئے گئے ۔
عراق میں کئے گئے حملوں میں سے چار شمالی علاقے سنجار میں کئے گئے جن سے شدت پسندوں کے زیر استعمال عمارتیں ، جنگی تربیتی مراکز اور گاڑیاں تباہ کردی گئیں ۔
جن دیگر عراقی شہروں پر حملے کئے گئے ان میں تل عفر ، رمادی ، موصل اور بیجی کے علاقے شامل ہیں ۔
شام کے فضائی حملوں میں ترکی کی سرحد کے قریب واقع شہر کوبانی کو نشانہ بنایاگیا ۔
حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔