محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند اس وقت تک رہے گی جب تک ملک میں اچھی بارشیں نہیں ہوتیں۔

ملک کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں
21 دسمبر 2014 (12:51)
0

ملک کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہے جس سے عوام کی نقل و حرکت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔


محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد حنیف نے آج ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے نمائندے امان اللہ سپرا کو بتایا کہ پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور بہاولپور دھند سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور یہ علاقے چوبیس گھنٹے میں سے چودہ گھنٹے دھند کی لپیٹ میں ہیں ان علاقوں میں حد نظر ایک سو سے دو سو میٹر تک ہے۔


انہوں نے کہا کہ بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر اور ملتان میں آٹھ سے دس گھنٹے تک درمیانے درجے کی دھند رہے گی اور حد نظر 300 سے 500 میٹر ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند اس وقت تک رہے گی جب تک ملک میں اچھی بارشیں نہیں ہوتیں۔ تاہم اس مہینے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو دن کے دوران شمالی علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا۔