بائولنگ میں پابندی کے شکارسنیل نارائن اور سعید اجمل بالترتیب پہلے اوردوسرے نمبر پر ہیں

عالمی درجہ بندی:نیوزی لینڈ نے پاکستان سے چھٹی پوزیشن چھین لی
21 دسمبر 2014 (20:30)
0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے ٹیم اورپلیئرز کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ون ڈے سیریز میں 3-2کی فتح کے بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان سے چھٹی پوزیشن چھین لی ، آسٹریلیا پہلے ، بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے ۔
کیوی کپتان کین ولیمسن پہلی بار ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ، مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کے ساتھ14ویں نمبر پرآگئے ہیں۔ بائولنگ میں پابندی کے شکارسنیل نارائن اور سعید اجمل بالترتیب پہلے اوردوسرے نمبر پر ہیں۔بائولنگ میں محمد حفیظ تین درجے تنزلی کے ساتھ دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ محمد عرفان 16ویں اور شاہد آفریدی 18ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔ محمد عرفان کی یہ کیریئر بیسٹ رینکنگ ہے ۔ آل رائونڈر میں شاہد آفریدی چار درجے ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں ۔