اُنہوں نے کہا کہ وہ بحیثیت کپتان صرف ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں میں شرکت کریں گے ۔

شاہد آفریدی کا ورلڈ کپ2015ء کے بعد ریٹائرمنٹ کااعلان
21 دسمبر 2014 (20:10)
0

معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاہے ۔
اُنہوں نے یہ اعلان اتوار کو کراچی میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ وہ بحیثیت کپتان صرف ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں میں شرکت کریں گے ۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اُنہوں نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کردیاہے ۔
شاہد آفریدی نے چار مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت کی اور 2011کے ورلڈ کپ میں ان کی قیادت میں قومی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچی ۔