دو سینئر وزراء شہرام خان اور عنایت اللہ ، دو صوبائی وزراء عاطف خان اور مشتاق احمد غنی ،داخلہ اور قبائلی امور کے سیکرٹری سمیت چار سیکرٹری کمیٹی کے رکن ہونگے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
21 دسمبر 2014 (15:28)
0

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کی آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں کے حالیہ حملے کے تناظر میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرے گی اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تجاویز دے گی۔
دو سینئر وزراء شہرام خان اور عنایت اللہ ، دو صوبائی وزراء عاطف خان اور مشتاق احمد غنی ،داخلہ اور قبائلی امور کے سیکرٹری سمیت چار سیکرٹری کمیٹی کے رکن ہونگے۔