file photo

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 18ارب ڈالرمالیت کے 19منصوبوں پرکا م جاری
21 اگست 2017 (09:21)
0

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں18ارب ڈالرمالیت کے 19منصوبوں پرکا م جاری ہے جن میں11منصوبے توانائی کے شعبہ سے متعلق ہیں۔

چین کی خبروں کی ایک ویب سائٹChina.org.cnپر شائع کردہ تجزیے کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے دونوں ملکوں کے لئے مفیدنتائج برآمدہورہے ہیں۔
تجزیے میں کہاگیاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین نے پاکستانی شہریوں کوملازمتوں کی پیشکش بھی کی ہے اور60ہزارمقامی افرادکوملازمتیں دی جارہی ہیں۔