سکیورٹی فورسز نے تھال سے10دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

file photo

 خیبر ایجنسی:فضائی اور زمینی کارروائی میں 6دہشت گرد ہلاک
21 اگست 2016 (22:09)
0

خیبرایجنسی میںاتوار کے روز سیکورٹی فورسز نے فضائی اور زمینی کارروائیوں میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے دو خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔
یہ کاروائی خیبر ایجنسی کی وادی رجگال، ستر کلی اور نارے نائو میں کی گئی ۔
اُدھر سکیورٹی فورسز نے تھال میں ایک کارروائی میں دس دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔