وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے امراض گردہ اور ماں و بچے کی صحت کیلئے ادارہ قائم کرنے کی غرض سے30 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

file photo

غریبوں کو صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں:خٹک
21 اگست 2016 (21:25)
0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت غریب لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

پشاور میں ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے گردوں کے امراض اور ماں اور بچے کی صحت کیلئے ادارہ قائم کرنے کی غرض سے تیس کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اقدام سے صوبے میں کم سے کم ایک لاکھ مائوں کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے فری انسولین بینک بھی قائم کئے گئے ہیں۔