شرکاء کے بھارت اور براہمداغ بگٹی کے خلاف اورکشمیریوں کے حق میں نعرے۔

متحدہ قومی محاذ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی
21 اگست 2016 (21:22)
0

متحدہ قومی محاذ کے زیر اہتمام اتوار کی سہ پہر کوئٹہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

شرکاء نے بھارت اور براہمداغ بگٹی کے خلاف اورکشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے پاکستان کے داخلی معاملات خصوصاً بلوچستان میں مداخلت کی شدید مذمت کی۔
ریلی شہر کے مختلف سڑکوں سے گزرتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر ختم ہوگئی۔