قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

File Photo

قومی لائحہ عمل پر عملدر آمد بارے کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا
21 اگست 2016 (20:25)
0

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز اسلام آباد میں ہوگا، قومی سلامتی کے مشیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں کمیٹی کے تمام ارکان، متعلقہ وفاقی سیکرٹری، تمام صوبائی سیکرٹری، تمام آئی جی پیز، ڈی جی ملٹری آپریشنز، خفیہ اداروں کے نمائندے،تمام صوبائی سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔
کمیٹی موجودہ صورتحال اور نگرانی کے عمل اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لے گی اور قومی امنگوں کے مطابق مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے پیشرفت کا لائحہ عمل وضع کرے گی۔