فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگرد ہتھیار، بارود اور دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

file photo

جگلوٹ : خفیہ معلومات پر آپریشن،2دہشت گرد گرفتار
21 اگست 2016 (20:15)
0

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اتوار کے روز گلگت بلتستان کے علاقے جگلوٹ میں خفیہ معلومات کی بناء پر آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگرد ہتھیار، بارود اور دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
ان سے بھاری ہتھیار اور ایک خودکش جیکٹ بھی برآمد کی گئی۔