اے ڈی خواجہ نے کہا کہ میڈیا خبروں کی اشاعت سے قبل تصدیق کرے۔

عوام بچوں کے اغوا کی افواہوں پر کان نہ دھریں: آئی جی پولیس
21 اگست 2016 (19:14)
0

آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے کراچی کے عوام سے کہا ہے کہ وہ بچوں کے اغواء کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔
اتوار کے روز کراچی میں جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ ایسی خبروں کو شائع کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کرلیا کریں کیونکہ غیر مصدقہ اور بے بنیاد خبروں سے معاشرے میں خوف وہراس پھیل رہا ہے۔