وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے دھرنے جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں۔

دھرنے،لانگ مارچ حکومت تبدیل نہیں کر سکتے:زہری
21 اگست 2016 (18:44)
0

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری خان نے کہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتوں کے دھرنے جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں۔
انہوں نے اتوار کے روز کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے اور لانگ مارچ حکومت تبدیل نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کر کوششیں کررہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے اور بھارتی حاضر سروس افسر کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی اور شدت پسندی کو ہوا دینے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی بروقت تکمیل چاہتے ہیں۔