جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں بلاسود بینکاری کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔

سودی معیشت سے معاشرے کو نقصان ہوا:مشتاق احمد
21 اگست 2016 (18:10)
0

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سربراہ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک میں بلا سو د بینکاری کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے۔
اتوار سہ پہر پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت سے کہا کہ وہ بینکاری نظام کو بلا سود اسلامی بینکاری میں تبدیل کرے۔
جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ سود پر مبنی معیشت سے معاشرے کو نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کو سود سے پاک بینک قرار دے۔