عازمین حج فون نمبر9216982-051 ،9216981-051 اور 9216980-051 پر چوبیس گھنٹے ر ابطہ کرسکتے ہیں۔

عازمین حج کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے انکوائری سیل قائم
21 اگست 2016 (18:02)
0

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت نے عازمین حج کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ایک حج انکوائری سیل قائم کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق عازمین حج فون نمبر9216982-051 ،9216981-051 اور 9216980-051پر چوبیس گھنٹے ر ابطہ کرکے اپنے سوالات کے فوری جوابات حاصل کرسکتے ہیں۔
عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ کے پہلے صفحے ، سعودی عرب کے ویزے اور امیگریشن کی مہر والے صفحے کی فوٹو کاپیاں ساتھ رکھیں تاکہ وہ سعودی عرب کے ایئر پورٹس پر پہنچنے پر موبائل کی سم حاصل کرسکیں۔