صدر نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قومی گرڈ کے ساتھ منسلک کرنے سے علاقے میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

گلگت بلتستان کو قومی گرڈ کیساتھ منسلک کرنا ضروری ہے:صدرممنون
21 اگست 2016 (17:41)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ خطے کے آبی وسائل سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کیلئے گلگت بلتستان کو قومی گرڈ سے منسلک کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے یہ بات اتوار کے روزسکردو میں گلگت بلتستان کے بجلی کے پیداواری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
صدر نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قومی گرڈ کے ساتھ منسلک کرنے سے علاقے میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو اقتصادی ترقی کے ثمرات منتقل کرنے کیلئے بجلی کی پیداوار اور قومی گرڈ میں منتقلی میں اضافے پر زور دیا۔
صدر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے زیادہ سے زیادہ فوائد کے حصول کیلئے بجلی کی پیداوار میں خودکفالت کی ضرورت ہے۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی، وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن، پانی وبجلی کے صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔