یہ یقین دہانی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے اسلام آباد میں آزاد کشمیرکے صدر سردار یعقوب خان سے گفتگو کرتے ہوئے کرائی۔

او آئی سی کی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو خودارادیت کے حق کے حصول کیلئے تعاون کی یقین دہانی
21 اگست 2016 (15:06)
0

اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو خودارادیت کے حق کے حصول کے لئے ایک بارپھر اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ یہ یقین دہانی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے اسلام آباد میں آزاد کشمیرکے صدر سردار یعقوب خان سے گفتگو کرتے ہوئے کرائی۔ ایاد امین نے بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیتی رہے گی۔
آزاد کشمیر کے صدر نے بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے بارے میں بتایا۔