چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رجسٹریشن کے اندراج کیلئے اپنی رائے دینے کیلئے آنے والے لوگوں سے تبادلہ خیال کیا.

ماروی میمن کاہری پور کا اچانک دورہ،رجسٹریشن ڈیسک کا جائزہ
21 اگست 2016 (15:02)
0

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن نے ہری پور کا اچانک دورہ کیا اور مختلف یونین کونسلوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے غربت سروے کیلئے رجسٹریشن ڈیسک کا جائزہ لیا۔

ماروی میمن نے رجسٹریشن کے اندراج کے لئے اپنی رائے دینے کے لئے آنے والے لوگوں سے تبادلہ خیال کیا اور متعلقہ حکام کو اندراج کے عمل میں لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ہاٹ لائن 26477-0800 پر رابطہ کریں۔