ناصر جنجوعہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

21 اگست 2016 (14:24)
0

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز اسلام آباد میں ہوگا،ناصر جنجوعہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں کمیٹی کے تمام ارکان، متعلقہ وفاقی سیکرٹری، تمام صوبائی سیکرٹری، تمام آئی جی پیز، ڈی جی ملٹری آپریشنز، خفیہ اداروں کے نمائندے،تمام صوبائی وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

کمیٹی موجودہ صورتحال اور نگرانی کے عمل کا جائز ہ لے گی اور قومی امنگوں کے مطابق مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے پیشرفت کا لائحہ عمل وضع کرے گی۔