وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان قرضوں پر شرح سود صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

File Photo

چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے دینے کے پروگرام کی منظوری
21 اگست 2016 (14:22)
0

پنجاب حکومت نے 5لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر بلاسود قرضے دینے کے ایک پروگرام کی منظوری دی ہے۔ پروگرام کی منظوری اتوار کے روز لاہور میں ایک اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کی ۔ یہ قرضے بنکوں اورمالیاتی اداروں کے ذریعے ربیع اور خریف کی فصلوں کے لئے فراہم کئے جائیں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان قرضوں پر شرح سود صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے بارہ ایکڑ زرعی اراضی کا مالک یہ قرض لینے کا اہل ہوگا۔