File Photo

وفاقی حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی پر 18 ارب روپے سے زائد خرچ کررہی ہے
21 اگست 2016 (14:14)
0

وفاقی حکومت رواں مالی سال کے دوران وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کی ترقی پر 18 ارب روپے سے زائد خرچ کررہی ہے۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ رقم صحت، تعلیم ،پانی کی فراہمی، آبپاشی اور مواصلات کے شعبوں سے متعلق تقریباً ایک ہزار ترقیاتی سکیموں پر خرچ کی جارہی ہے۔

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے متعلقہ حکام کو تمام ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔