File Photo

امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کے گروپ،یو ایس ایڈ کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
21 اگست 2016 (14:04)
0

امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں ایک گروپ اور یو ایس ایڈ نے پاکستان میں صحت کے مسائل حل کرنے میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ مفاہمت کی یادداشت پر شمالی امریکہ کے پاکستانی نژاد فزیشنز کی ایسوسی ایشن کے صدر نصر قریشی اور پاکستان میں یو ایس ایڈ مشن کے ڈائریکٹر John Groarke نے پاکستانی کونسل خانے نیویارک میں دستخط کئے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور پاکستانی کے کونصل جنرل راجہ علی اعجاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے صحت کے مسائل خصوصاً زچہ و بچہ کی نگہداشت سے نمٹنے کے لئے اپنے تجربات اور وسائل کا تبادلہ کریں گے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی پاکستان اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔
پاکستان میں یو ایس ایڈ مشن کے ڈائریکٹر Groarke نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں گامزن ہے جہاں سیاسی استحکام آیا ہے اور معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔