ترجمان دفتر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے مذمت کرتا ہے۔

پاکستان کی ترکی میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
21 اگست 2016 (12:23)
0

پاکستان نے ترکی کے صوبے غازی انتاپ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام ترکی میں حالیہ دہشت گرد حملے میں بے حد افسردہ ہیں جس میں30افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے کیونکہ وہ دہشت گردی کے خلاف اور امن اور اہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے جدوجہد کررہاہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے مذمت کرتا ہے۔