ممنون حسین نے علاقائی گرڈ اور خطے میں بجلی کے پیداواری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

File Photo

صدر کی گلگت بلتستان کے بجلی کے منصوبوں کو جلد قومی گرڈ سے منسلک کرنے کی ہدایت
21 اگست 2016 (12:19)
0

صدر ممنون حسین نے گلگت بلتستان کے بجلی کے منصوبوں کو جلد قومی گرڈ سے منسلک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ اتوار کے روز سکردو میں گلگت بلتستان کے بجلی کے پیداواری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ میں اظہار خیال کررہے تھے۔ صدر نے کہا کہ اس اقدا م سے خطے کی ترقی کا عمل تیز ہوگا۔

انہوں نے علاقائی گرڈ اور خطے میں بجلی کے پیداواری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں میں فراخدلی سے تعاون کرے گی اور عوام تک ان منصوبوں کے ثمرات ممکنہ جلد وقت کے اندر پہنچنے چاہئیں۔