وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

لاہور:مکان کی چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق
21 اگست 2016 (11:30)
0

لاہور کے علاقے دہلی گیٹ میں اتوار کے روز ایک مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

انہوں نے مقامی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔