اقتصادی راہداری سربراہ کانفرنس اور نمائش 29 اگست کو منعقد ہوگی
21 اگست 2016 (11:27)
0

منصوبہ بندی او ر ترقی کی وزارت اس ماہ کی انتیس تاریخ کو اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سربراہ کانفرنس اور نمائش منعقد کرے گی تاکہ اس بڑے منصوبے کے تحت کاروبار کے موقع تلاش کئے جائیں۔

اس کانفرنس کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے کاروباری مواقع سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
تقریب میں توانائی، تعمیرات، خشک گودی، صنعتی پارکس اور اقتصادی مراکز جیسے شعبوں میں کاروبار کے مواقع اجاگر کئے جائیں گے۔
مقامی اور چینی اداروں اورکمپنیوں کے نمائندے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل وزارتیں معلومات اورر باہمی دلچسپی کے امور اجاگر کرنے کے لئے نمائش میںاپنے سٹالز لگائیںگی۔