پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دوسرے ساتھی فرار ہوگئے۔

مانسہرہ:پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 2دہشتگرد ہلاک
21 اگست 2016 (11:20)
0

ضلع مانسہرہ کے علاقے بابو سرٹاپ میں اتوار کی صبح پولیس کے ساتھ ایک جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس علاقے میں تلاشی کی کارروائی کررہی تھی کہ دہشت گردوںنے فائرنگ کردی جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دوسرے ساتھی فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔