File Photo

طاہر القادری کا واحد ایجنڈہ پاکستان کیخلاف سازشیں کرنا ہے:مشاہداللہ
21 اگست 2016 (11:17)
0

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا واحد ایجنڈہ پاکستان کیخلاف سازشیں کرنا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری ملک کے حقیقی مسائل سے مکمل طور پر نابلد ہیں کیونکہ وہ کینیڈا کے شہری ہیں اور پاکستان میں نہیں رہتے۔

سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں عوام نے حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے اس لئے وہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔