21 اگست 2016 (11:14)
0

داخلہ اور انسداد منشیات کے بارے میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر عبدالرحمن ملک کی زیر صدارت جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلا س میں ''جسمانی سزا کی روک تھام کے بل2016'' پر غور کیا جائے گا۔ یہ بل ایوان نے 29 فروری 2016 کو قائمہ کمیٹی کو بھیجا تھا۔
کمیٹی پمز کے ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر شاہد نواز کے قتل کیس کے معاملے پر بھی غور کرے گی جو ایوان نے پندرہ جون 2016 کو کمیٹی کو بھجوایا تھا۔