وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بطور قوم ہم ترک حکومت اورعوام کے شانہ بشانہ ہیں۔

File Photo

شہباز شریف کی ترکی میں خودکش حملے کی شدید مذمت
21 اگست 2016 (11:10)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ترکی کے صوبے غازی قطب میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور قوم ہم ترک حکومت اورعوام کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور جس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔