بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں ضروری آلات کی تنصیب کا کام مکمل
21 اگست 2016 (10:04)
0

بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں موجود خلابازوں نے خلا میں چہل قدمی کی اور ضروری آلات کی تنصیب کا کام مکمل کیا جس سے مستقبل میں امریکہ کے تجارتی خلائی جہازوں کو خلائی سٹیشن پر پہنچنے میں مدد ملے گی۔

امریکہ کے خلائی تحقیقات کے ادارے ناسا کے دو خلاباز آلات کی تنصیب کیلئے تقریباً چھ گھنٹے تک خلامیں رہے۔ ناسا نے کمرشل پروازوں کے سلسلے میں خلائی جہازوں کی تیاری کے لئے بوئنگ اور Spacex کو ٹھیکہ دیا ہے اور توقع ہے کہ خلائی سٹیشن کے لئے پہلی خلائی پرواز اگلے سال روانہ ہوگی۔